لاہور کی سیشن عدالت نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتارچارملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتارچارملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔لاہور کی ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجف شہزادی نے درخواست ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ملزم بلال،،عمران،عبدالماجد اور حارث کے وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے ناکافی گواہوں اور شہادتوں کے باوجود ان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انکی ڈی این اے رپورٹ میچ نہیں کی ،،، متاثرہ طالبہ نے براہ راست اپنے بیان میں انہیں نامزد نہیں کیا مگر اس کے باوجود تھانہ ریس کورس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملوث کر دیا گیا۔تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتارچارملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :