الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل

کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹربیو نل کے جج رشید قمرنے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عبدالعلیم خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخابات کے لیے دھاندلی کی گئی اور تیس ہزار سے زائد ووٹوں کو اس حلقے سے منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف سات ہزار ووٹوں کے اخراج اور منتقلی کا ریکارڈ موجود ہے۔سردار ایاز صادق کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عبدالعلیم خان نے ووٹوں کی منتقلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے اس درخواست کا فیصلہ آنے تک انتخابی عذر داری پر کاروائی روکی جائے۔ٹربیونل کے جج نے سردار ایاز صادق کے وکیل کی استدعامسترد کرتے ہوئے دلائل جاری رکھنے کی ہدائت کر دی۔