تیسرا ٹی ٹونٹی : پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعہ 22 جنوری 2016 16:59

تیسرا ٹی ٹونٹی : پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان نے سیریز گنوانے کے ساتھ ساتھ ایک نیا بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے اینڈرسن کے جارحانہ 82 رنز کی بدولت 196 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا تاہم پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور 95 رنز کی بدترین شکست اپنے نام کر لی ۔ یہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے ، اس سے قبل پاکستان کو رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست آسٹرییا کے ہاتھوں 2012ء میں ہوئی تھی جب کینگروز نے 94 سے فتح اپنے نام کی تھی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب پیر سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔