نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ ، قومی ٹیم ساتویں نمبر پر چلی گئی
جمعہ 22 جنوری 2016 17:10
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن سنبھال لی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے پاس ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالنے کا سنہری موقع تھا لیکن اس کے لئے نیوزی لینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کرنا شرط تھا تاہم پہلے میچ میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن کا دیا جلا لیکن سیریز کے دیگر 2 میچز میں ناکامی نے قومی ٹیم کا خواب چکنا چورکردیا اورگرین شرٹس پہلی پوزیشن کا خواب لئے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ۔
پاکستان کی جگہ جنوبی افریقا نے 115 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھال لی جب کہ پاکستان 113 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے قبل پاکستان 114 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ مں چھٹے نمبر پر تھا اور رینکنگ میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور سری لنکا معمولی فرق کے ساتھ بالترتیب مذکورہ درجہ بندی پر براجمان ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.