چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں ، میاں محمد اسلم

ملک میں دہشت گردی کی حا لیہ لہر میں بھارت کے ملو ث ہو نے کو خا ر ج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ، شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کہاہے کہ ہم چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک میں دہشت گردی کی حا لیہ لہر میں انڈیا کے ملو ث ہو نے کو خا ر ج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا جو مسلسل افغانستان میں بیٹھ کر پا کستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے ،ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ انڈیا اور افغانستان کے حکمرانوں سے پو چھا جا ئے کہ افغانستان میں انڈیا کے چو دہ قونصلیٹ کیا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے منعقدہ اجتماع اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر قائمقام امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبد العزیز،ہماء ایوب ،محمد کاشف چو ہدری اور سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہاپاکستان کو بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑ ھا نے کی بجا ئے دو ٹو ک مو قف اپنا تے ہو ئے دشمن کو دشمن سمجھتے ہو ئے اپنی خا رجہ پالیسیوں کو ازسر نو تر تیب دے مگر افسوس کی با ت یہ ہے کہ پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے ہو ئے ہیں ۔

انھوں نے کہادہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ،دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔میاں محمد اسلم نے کہا سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے لیکن پاکستانی عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :