ملک میں موجودہ گیس قلت کو نئے ذخائر کی دریافت ہی کم کر سکتی ہے ‘ ایم ڈی سوئی گیس

موجودہ مشکل ترین حالات میں کمپنی کے افسران اور ملازمین بھر پور محنت سے کام کر رہے ہیں،تنقید درست نہیں ‘ عامر طفیل کی ہیڈ آفس میں گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2016 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردن گیس کمپنی عامر طفیل نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ گیس قلت کو نئے ذخائر کی دریافت ہی کم کر سکتی ہے تاہم بحران کی نشاندہی کئی سال پہلے کر چکے ہیں۔لاہور ہیڈ آفس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس عامر طفیل کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کا بحران کا حل صرف نئے ذخائر کی دریافت ہے اس پر کام تیز کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی کا کہنا تھا کہ پاک ایران منصوبے پر حکومتی کلیئرنس ملنے پر کام شروع کر دیں گے انکی سوئی ناردرن گیس کمپنی یہ لائن بچھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔موجودہ مشکل ترین حالات میں کمپنی کے افسران اور ملازمین بھر پور محنت سے کام کر رہے ہیں،تنقید درست نہیں ۔عامر طفیل نے بتایا کہ موجودہ گیس کی قلت یکدم نہیں ہوئی نشاندہی کئی سال پہلے کر چکے ہیں ۔شکایات سنٹرز کو مزید اپ ڈیٹ کر رہے ہیں صارفین کو جلد فرق نظر آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :