لاہور چیمبر کی طرف سے افتخار علی ملک کو پانچویں مرتبہ سارک چیمبر کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
توقع ہے افتخار علی ملک میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے‘ شیخ محمد ارشد ، الماس حیدر ، ناصر سعید
جمعہ 22 جنوری 2016 18:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے افتخار علی ملک کو پانچویں مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ افتخار علی ملک کا مسلسل پانچویں مرتبہ سارک کا نائب صدر منتخب ہونا کاروباری برادری کے لیے اْن کی خدمات اور بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی سارک کے اراکین ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ویسے ہی اقدامات اٹھانا ہونگے جیسا کہ یورپین یونین اٹھارہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اْن رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو سارک ممالک کے مابین تجارت کو متاثر کررہی ہیں۔
الماس حیدر نے کہا کہ سارک کے اراکین ممالک کے درمیان تجارت 100ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش ہے لیکن اس وقت اس کا حجم 28سے 30ارب ڈالر کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت و سرمایہ کاری کے لیے سارک ممالک ایک دوسرے کو ترجیح دیں جس سے ایک دوسرے پر اعتماد بھی بڑھے گا۔ انہوں نے سارک ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ویزا کے اجراء میں حائل رکاوٹیں دور کرکے اور ٹیرف میں آسانیاں پیدا کرکے تجارت بڑھائی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.