حکومت بھارتی کارستانیوں سے پوری دنیا کو آگاہ کرے، آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم

ہمارے بچوں کے حوصلے بلند ہیں،ہر حال میں تعلیم مکمل کرینگے ،دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں،شاہین احسان مغل و دیگر کا اظہار خیال

جمعہ 22 جنوری 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے زیر اہتمام سانحہ چار سدہ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل،تاجر راہنما ظہیر الاسلام،شیخ محمد علی،راشد منہاج،حاجی محمد صادق چیمہ نے کہا کہ چار سدہ حملہ ملک دشمنوں کا تعلیم پر ایک گہرا وار ہے۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان میں امن کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا حکومت کو بھارتی کارستانیوں سے پوری دنیا کو آگاہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں سو فیصد بھارت کی خفیہ ایجنسی راء ملوث ہے۔ ہمارے بچوں کے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ وہ تعلیم مکمل کرینگے ۔دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں جس کا تمام تر سہرا پاک فوج کے سر ہے۔

متعلقہ عنوان :