کراچی، سانحہ صفورا کے گرفتار ماسٹرمائنڈ عبداللہ منصوری کے داعش کے حوالے سے مزید انکشافات

عبداللہ یوسف داعش کیلئے بھرتی کرتا ہے،2014-15ء میں اس نے داعش کی وال چاکنگ کا ٹاسک دیا، چاکنگ کے بعد سانحہ صفورا کا منصوبہ بنایا،ملزم کے انکشافات

جمعہ 22 جنوری 2016 18:25

کراچی، سانحہ صفورا کے گرفتار ماسٹرمائنڈ عبداللہ منصوری کے داعش کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سانحہ صفورا کے ماسٹرمائنڈ عبداللہ منصوری نے کراچی میں داعش کے حوالے سے مزید انکشافات کردیئے۔سانحہ صفورا کے گرفتار دہشت گرد عبداللہ منصوری نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق عبداللہ منصوری نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ عبداللہ یوسف عرف ثاقب کا تعلق شام سے ہے۔

عبداللہ یوسف داعش کے لئے دہشتگردوں کو بھرتی کرتا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ عبداللہ یوسف نے بڑی تعداد میں دہشتگردوں کی داعش میں شمولیت اختیار کروائی، جبکہ سال2014 اور 15میں اس نے داعش کی وال چاکنگ کا ٹاسک دیا۔ داعش کی چاکنگ کے بعد سانحہ صفورا کا منصوبہ بنایا۔ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم طاہر سائیں اور جلال کے درمیان فنڈز پر اختلافات کے بعد داعش میں بھرتیاں شروع ہوئیں۔

(جاری ہے)

سانحہ صفورا کے دہشتگرد بھی عبد اللہ یوسف کے ذریعے داعش میں بھرتی ہوئے۔ گرفتار دہشت گرد عبداللہ منصوری نے انکشاف کیا کہ داعش کا نیٹ ورک اوکاڑہ سے چلایا جاتا ہے۔ ادھر سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق داعش کے دہشتگردوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد اہم گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ داعش کے کچھ دہشتگردوں کو پنجاب سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔ عبداللہ یوسف گرفتاری سے بچنے کے لیے شام فرار ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :