سیریز میں شکست پاکستان 7 ، کیویز 5ویں نمبر پر پہنچ گئے

ویسٹ انڈیز بدستور پہلے ، آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر براجمان

جمعہ 22 جنوری 2016 18:25

سیریز میں شکست پاکستان 7 ، کیویز 5ویں نمبر پر پہنچ گئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی جبکہ نیوزی لینڈ دو درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئی۔

(جاری ہے)

ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز بدستور پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے،بھارت اس فارمیٹ میں پاکستان سے نیچے یعنی آٹھویں پوزیشن پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان کے خلاف سیریز میں جیت کا صلہ ملا اور اس کی رینکنگ میں پوزیشن بھی7 سے 5 ہو گئی ہے۔ ۔