پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 22 جنوری 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام "Qualitative Research Method; An Overview".کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے موضوع پر روشنی ڈالی جبکہ ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور سنٹر سمیت شعبہ سیاسیات کے ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے تمام سکالرز سے اپنے مقالہ جات لکھنے سے متعلق پیش آنے والی مشکلات دریافت کرتے ہوئے انہیں ریسرچ کے تمام طریقوں اور تکنیکس بارے بتایا۔ انہوں نے کوالیٹیٹو اور کوانٹی ٹیٹو ریسرچ میں فرق اور استعمال کے طریقے بیان کیے۔

متعلقہ عنوان :