میاں محمد اسلم کی شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 18:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کہاہے کہ ہم چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک میں دہشت گردی کی حا لیہ لہر میں انڈیا کے ملو ث ہو نے کو خا ر ج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا جو مسلسل افغانستان میں بیٹھ کر پا کستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے ،ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ انڈیا اور افغانستان کے حکمرانوں سے پو چھا جا ئے کہ افغانستان میں انڈیا کے چو دہ قونصلیٹ کیا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے منعقدہ اجتماع اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر قائمقام امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبد العزیز،ہماء ایوب ،محمد کاشف چو ہدری اور سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہاپاکستان کو بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑ ھا نے کی بجا ئے دو ٹو ک مو قف اپنا تے ہو ئے دشمن کو دشمن سمجھتے ہو ئے اپنی خا رجہ پالیسیوں کو ازسر نو تر تیب دے مگر افسوس کی با ت یہ ہے کہ پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے ہو ئے ہیں ۔
انھوں نے کہادہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ،دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔میاں محمد اسلم نے کہا سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے لیکن پاکستانی عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.