ٹریڈرز فاؤنڈر گروپ G-10مرکز کے نو منتخب عہدیداران سے سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی ملاقات ،مبارکباد پیش کی
جمعہ 22 جنوری 2016 18:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کی قیادت میں مزدور یونین کے عہدیداران میں شامل صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،سردار آصف ،چوہدری زاہد احمد ،چوہدری ظفر ،راجہ نعمان کیانی ،احمد علی شیرازی ،سلیم بھٹی ،وارث دلیپ ،ملک سرفراز ،عباس خان خٹک ،ملک لطیف ،ملک اکمل شہزاد ،محمد شفیق عباسی و دیگر عہدیداران نے ٹریڈرز فاؤنڈر گروپ G-10مرکز کے نو منتخب عہدیداران صدر کامران علی شاہ کاکا خیل ،جنرل سیکرٹری سردار عابد یوسف ودیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ،چوہدری محمد یسیٰن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والا ہر فرد معاشرے کے لیے قابل احترام ہے اور اسلام آباد کی تاجر برادری کا کردار اس شہر کی خوبصورتی اور دارلحکومت کودنیا کا بہترین دارلخلافہ بنانے میں اہم کردار ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے ذریعے G-10مرکز کی تاجر برادری کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.