معذورخواتین کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں ہونا ضروری ہیں ، معاشرے میں عدم برداشت اور مادہ پرستی کا رحجان بڑھا ہے، ہم بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کرنے پر تو اربوں روپے لگا دیتے ہیں ، ہسپتال ،ہوٹل، مارکیٹوں اور پارلیمنٹ میں معذور افراد کو سہولت دینے کیلئے مخصوص راستے نہیں بنا ئے

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا معذور خواتین کے کردار پر منعقدہ ایشیائی کانفرنس سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ معذورخواتین کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں ہونا ضروری ہیں،تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے اور انہیں احساس دلایا جا سکے کہ انکے حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمان موجود ہے،ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور مادہ پرستی کا رحجان بڑھا ہے، ہم بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کرنے پر تو اربوں روپے لگا دیتے ہیں تا ہم ہمارے اکثر ہسپتال ،ہوٹل،مارکیٹیں اور یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں معذور افراد کو سہولت دینے کیلئے مخصوص راستے نہیں بنا تے۔

وہ جمعہ کو یہاں نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز(SDGs)پر عمل درآمد میں معذور خواتین کے کردار پر منعقدہ ایشیائی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ معذورخواتین کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نششتیں ہونا ضروری ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے اور انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ انکے حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمان موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس قدام سے پارلیمنٹ اور جمہوریت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم اس مقصد کے حصول میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور مادہ پرستی کا رحجان بڑھا ہے اور اسی وجہ سے پسے ہوئے محروم طبقے کے مسائل حل نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کرنے پر تو اربوں روپے لگا دیتے ہیں تا ہم ہمارے اکثر ہسپتال ،ہوٹل،مارکیٹیں اور یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں معذور افراد کو سہولت دینے کیلئے مخصوص راستے نہیں بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز کی فراہمی یا عدم فراہمی کا سوال نہیں بلکہ یہ ہماری ترجیح نہیں رہی۔جبکہ دنیا کی دیگر دوسری قوموں نے اس پر خصوصی توجہ دی ہے اور معذور افراد کو برابر کاشہری جانا ہے۔انہوں نے منتظمین کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے اور میں پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نششتوں کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

انہو ں نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر وہ پارلیمنٹ میں معذور افراد کیلئے مخصوص ریمپس بنوائینگے۔یاد رہے کہ اس اہم کانفرنس میں جنوبی ایشیا کی معزور خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے جس میں SDGsکا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس بین الا اقوامی کانفرنس کاا ہتمام ساؤتھ ایشین ڈس ایبلٹی فورم نے کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو داد بھی دی