صوفی ازم امن ومحبت کا راستہ ہے، اپنا کر دہشت گردی پر قابوپایا جاسکتا ہے ‘شیخ عبدالقادر جیلانی ؒنے لاکھوں انسانوں کو ہدایت اور توبہ کا نور عطا کیا

اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کا جمعۃ المبار ک کے عظیم اجتماع سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبار ک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ صوفی ازم امن ومحبت کا راستہ ہے اس کو اپنا کر ملک سے دہشت گردی کے فتنے پر قابو پایا جاسکتا،حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اﷲ علیہ نے لاکھوں انسانوں کو ہدایت اور توبہ کا نور عطا کرکے کامیاب زندگی بسر کرنے کا طریقہ سیکھایا اورمزید کہاکہ شریعت کی پابندی کرنے سے ولایت اور قرب خداوندی نصیب ہوتا ہے ،خلاف شرع کام کرنے والا اﷲ تعالیٰ کا ولی نہیں ہوسکتا،اولیاء اﷲ دنیا کی حرص اور لالچ سے اپنے دلوں کو پاک رکھتے ہیں ،تقویٰ وپرہیز گاری ،عاجزی وانکساری ان کا شیوہ ہوتا ہے ،وہ اپنی راتیں سجدہ اور قیام میں گزارتے ہیں اور حالیہ دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سول اور فوجی قیادت کو نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر پوراپورا عمل کرنا چاہیے تاکہ وطن عزیز دہشت گردی جیسی لعنت سے محفوظ رہ سکے،آخر میں شہداء باچا خان یونیورسٹی کے لواحقین کو صبر وجمیل کی تلقین اور شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی صحت یابی کے دعا کی جبکہ خصوصی طورپر دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے سالار جنر ل راحیل شریف اور اس کے رفقاء کار کی ثابت قدمی کے لیے دعا کی۔