تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی خواہشیں ناکام ہوں گی : علیم خاں
ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 20:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء ) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور پارٹی ممبر شپ کیلئے اہم رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس شروع ہو گئے ہیں جن میں پارٹی کارکنوں کو نئے طریقہ کار کے مطابق زیادہ سے زیادہ ممبر بنانے اور پارٹی کی ممبر شپ میں اضافے کیلئے ضروری ہدایات دی جا رہی ہیں اس ضمن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی انتخابات کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہونے والوں اور تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی خواہشیں ناکام ہوں گی ،پارٹی کی مضبوطی ہر کارکن کی ترجیح ہے اور انشا ء اﷲ ملک گیر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پی ٹی آئی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک و قوم کو نیا سیاسی شعور اور ایسا غیر روائتی کلچر دیا ہے جس سے موروثی اور خاندانی سیاست کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے اور وہ منفی پراپیگنڈہ کے ذریعے پی ٹی آئی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور انشا ء اﷲ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہو گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.