دوسرا لسٹ اے میچ ، انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو 69رنز سے ہراکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی

جمعہ 22 جنوری 2016 20:24

دوسرا لسٹ اے میچ ، انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو 69رنز سے ہراکر سیریز ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) انگلینڈ لائنزنے پاکستان اے کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں69رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی،پاکستان کی ٹیم315رنز کے ہدف کے تعاقب میں44.1اووزمیں245رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے فخرزمان61،محمد نواز51،فوادعالم31،عمرصدیق24رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ لائنز کی جانب سے لیام ڈاؤسن،رولینڈ جونز نے3-3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسراون ڈے25جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گے دوسرے ون ڈے میں پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ لائنز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے ملن نے 114،وایٹ لی 50اور وینس 29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نوز نے 3اور فہیم اشرف نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔،پاکستان کی ٹیم315رنز کے ہدف کے تعاقب میں44.1اووزمیں245رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے فخرزمان61،محمد نواز51،فوادعالم31،عمرصدیق24رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ لائنز کی جانب سے لیام ڈاؤسن،رولینڈ جونز نے3-3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسراون ڈے25جنوری کو کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :