الیکشن کمیشن میں 18گریڈ کے 54افسران کے تبادلے ، معاملے پر ای سی پی کے ممبران کا تحفظات کا اظہار

جمعہ 22 جنوری 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن میں 18گریڈ کے 54افسران کے تبادلے کر دیئے گئے جس پر ارکان میں شدید تحفظات اور اختلافات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن میں 18گریڈ کے 54افسران کے تبادلے پر ممبران میں اختلافات پیدا ہو گئے، تبادلوں کے احکامات الیکشن کمشنر نے دیئے، باقاعدہ پراسس پر عمل پیرا ہوئے بغیر یہ تبادلے کئے گئے اور ان تبادلوں پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ممبران کو دور دراز مقامات پر ٹرانسفر کر دیا گیا، جس سے ضمنی اور عام انتخابات 2018متاثر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق تبادلے میرٹ پر نہیں بلکہ سفارشوں پر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :