پاک ایران منصوبے پر حکومتی کلیئرنس ملنے پر کام شروع کر دیں گے‘ ملک میں موجودہ گیس قلت کو نئے ذخائر کی دریافت ہی کم کر سکتی ہے‘ ہم بحران کی نشاندہی کئی سال پہلے کر چکے ہیں‘ پاک ایران منصوبے پر حکومتی کلئیرنس ملنے پر کام شروع کر دینگے ‘ انکی سوئی ناردرن گیس کمپنی یہ لائن بچھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے‘ایم ڈی سوئی ناردن گیس کمپنی عامر طفیل کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) ایم ڈی سوئی ناردن گیس کمپنی عامر طفیل نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ گیس قلت کو نئے ذخائر کی دریافت ہی کم کر سکتی ہے ،تاہم بحران کی نشاندہی کئی سال پہلے کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس عامر طفیل نے کہا کہ ملک میں گیس کا بحران کا حل صرف نئے ذخائر کی دریافت ہے اس پر کام تیز کرنا ہو گا‘ پاک ایران منصوبے پر حکومتی کلئیرنس ملنے پر کام شروع کر دیں گے انکی سوئی ناردرن گیس کمپنی یہ لائن بچھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں کمپنی کے افسران اور ملازمین بھر پور محنت سے کام کر رہے ہیں ان پر تنقید درست نہیں ۔عامر طفیل نے بتایا کہ موجودہ گیس کی قلت یکدم نہیں ہوئی نشاندھی کئی سال پہلے کر چکے ہیں ‘ شکایات سنٹرز کو مزید اپ ڈیٹ کر رہے ہیں صارفین کو جلد فرق نظر آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :