جنگلات کے کٹاؤ کی درست صورتحال معلوم کرنے کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ متعلقہ صوبائی محکموں کے نمائندوں کو آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ
جمعہ 22 جنوری 2016 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں جنگلات کے کٹاؤ کی درست صورتحال معلوم کرنے کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ متعلقہ صوبائی محکموں کے نمائندوں کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی زیر صدارت جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس میں ملک میں جنگلات کی صورتحال اور ان کے کٹاؤ کی روک تھام کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل جنگلات نے کمیٹی کو اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمیٹی نے قرار دیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ماحولیات کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے اس لئے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ سیکریٹریز یا جنگلات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے محکموں کے نمائندوں کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بلایا جائے تاکہ جنگلات سے متعلق زمینی حقائق کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہوسکے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.