کار و موٹر سائیکل چوری ،بھتہ وصولی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی موٹا کار چورگینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
ملزمان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ12کاریں اور2موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا
جمعہ 22 جنوری 2016 20:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے کار و موٹر سائیکل چوری کرنے اور بھتہ وصول کرنے کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی موٹا کار چورگینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ12کاریں اور2موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق کار و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے ایس پی AVLS ملک محمداویس کی سربراہی میں مختلف پولیس ٹیموں کو کار ومو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری کا ہدف دیا۔(جاری ہے)
ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف آفتاب پھلر وان کی سربراہی میں انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائن سب انسپکٹر محمد رزاق اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے بین الاضلاعی موٹا کار وموٹر سائیکل چور و بھتہ وصول کرنے والے گینگ کے سرغنہ محمد علی عرف موٹا اور اس کے ساتھی فیاض اﷲ کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی 12کاریں 2موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہیں۔
ملزمان اپنے طریقہ واردات میں تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے ۔علاوہ ازیں ملزمان گاڑیوں میں پڑے ہوئے وزیٹنگ کارڈز کے ذریعے مالک کا پتہ لگا کر اس کو مختلف نمبروں سے فون کر کے ڈیل کرتے کہ آپ کی گاڑی ہمارے پاس ہے اگر آپ ہمیں اتنے پیسے دیتے ہیں تو ہم آپ کو گاڑی واپس کر دیں گے ۔ دوران تفتیش ملزموں نے لاہور کے علاوہ سیالکوٹ اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود سے کار و مو ٹر سائیکل چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی کارچوری کے متعدد مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمدچوہدری نے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.