افغان طالبان نے کل دوحہ میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 20:50

افغان طالبان نے کل دوحہ میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) افغان طالبان نے کل دوحہ میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے کل قطر کے شہر دوحہ میں اہم کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب افغان طالبان کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ افغان طالبان نے کل دوحہ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل ہونے والی کانفرنس میں شرکت کر کے اپنے مطالبات اور پالیسیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :