صاحبزادہ حامد رضا عالمی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائشیا روانہ ہو گئے

جمعہ 22 جنوری 2016 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چئیرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا عالمی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائشیا روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ محمد حامد رضا ملائشیا میں سات روز قیام کریں گے اور 28 جنوری کو ملائشیا کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران 24 جنوری کو ملائشیا میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔