این اے ایک 122کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
جمعہ 22 جنوری 2016 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر انتخابی عذر داری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج رشید قمر کے روبرو تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اور تیس ہزار سے زائد ووٹوں کو حلقے سے منتقل کیا گیا، جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف سات ہزار ووٹوں کے اخراج اور منتقلی کا ریکارڈ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی منتقلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے جس کا فیصلہ آنے تک انتخابی عذرداری پر کارروائی روکی جائے۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عبدالعلیم خان نے ووٹوں کی منتقلی کو جواز بنا کر بے بنیاد الیکشن پٹیشن دائر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی منتقلی میں امیدواروں کا کوئی قصور نہیں لہذا سپیکر کے خلاف دائر انتخابی عذر داری کو مسترد کیا جائے۔جس پر ٹربیونل نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ چھبیس جنوری کو سنایا جائے گا
مزید قومی خبریں
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.