وزیر اعلی پنجاب کا عبادت گاہوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا حکم

جمعہ 22 جنوری 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مساجد اورامام بارگاہوں سمیت دیگرعبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، ایم پی اے جہانگیر خان زادہ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا، سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی کے واقعہ کی مذمت اورشہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے صوبہ بھرمیں عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے

متعلقہ عنوان :