جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز،سٹورٹ براڈ کی انگلش ٹیم میں واپسی

جمعہ 22 جنوری 2016 21:20

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز،سٹورٹ براڈ کی انگلش ٹیم میں واپسی

لندن ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو ٹیم میں طلب کر لیا، براڈ کو زخمی لیام پلنکٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، براڈ کی گزشتہ برس منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار دوبارہ انگلینڈ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پلنکٹ متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم وہ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے جس کا مطلب ہے کہ براڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں جگہ نہیں بنے گی اور ان کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی بی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ باؤلر سٹیون فن میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ براڈ نے پروٹیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ براڈ نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ وہ دوبارہ مختصر فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں، 2019ء ورلڈ کپ کھیلنا اور اپنی سرزمین پر عالمی ٹائٹل جیتنا دیرینہ خواب ہے اور اس کیلئے سخت محنت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :