ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا،ہارون خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 22 جنوری 2016 21:23

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش ..

کوچی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے، گرین شرٹس نے اس سے قبل نیپال، بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، ہارون خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کوچی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی بلائینڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 134 رنز بنائے، محسن حسین 43 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ہارون خان، ذیشان عباسی، ساجد نواز اور اسرار حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستانی بلائینڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13 ویں اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا، ہارون 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمدایاز 28 اور زاہد محمود 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ عنوان :