حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

یمن میں باغیوں کے کاتیوشا اور ہاون راکٹ لانچنگ پیڈز پر گولہ باری

جمعہ 22 جنوری 2016 21:45

حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سرحد پار سے کی گئی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی فورسزنے یمن کے اندر حوثیوں کے کاتیوشا میزائلوں کے ایک اڈے کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغی الحرث اور الطوال کے مقامات سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ سعودی سرحدی محافظوں نے فوری کارروائی کرکے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

اطلاعات کے مطابق سعودی فورسز نے یمن کے اندر حوثی باغیوں اور مں حرف صدرعلی عبداﷲ صالح کی وفادار ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں اور کاتیوشا اور ہاون میزائل داغنے والے پیڈز کو بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :