نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست : پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 22:03

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست : پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ایک ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی جبکہ نیوزی لینڈ دو درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پرآگئی۔

(جاری ہے)

ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز بدستور پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے،بھارت اس فارمیٹ میں پاکستان سے نیچے یعنی آٹھویں پوزیشن پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان کے خلاف سیریز میں جیت کا صلہ ملا اور اس کی رینکنگ میں پوزیشن بھی7 سے 5 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :