تمام ایڈمن افسر وں کو اپنے تھانوں کی حدود میں بد معاشوں اور خلق خدا کو تنگ کرنے والے غنڈوں کی فہرست مرتب کرکے ان کی ڈور ناکنگ کریں،سی سی پی او لاہور کی ہدایت
ا یسے بد قماش لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کسی سفارش یا پریشر کو خاطر میں نہ لائیں،کیپٹن (ر) محمد امین وینس
جمعہ 22 جنوری 2016 22:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ تمام ایڈمن افسر وں کو اپنے تھانوں کی حدود میں رہنے والے بد معاشوں اور خلق خدا کو تنگ کرنے والے غنڈوں کی فہرست مرتب کرکے ان کی ڈور ناکنگ کریں اور ایسے بد قماش لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کسی سفارش یا پریشر کو خاطر میں نہ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان مال اور عزت کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں خاص کر تھا نے میں آنے والے شریف شہریوں سے نہ صرف خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے بلکہ ان کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرنے کی خلوص نیت سے کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے رواں ماہ کے دوران ایڈمن افسروں کو تھانوں میں 4274درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 4235درخواستوں پر قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے بعد داخل دفتر کر دیا گیا ہے جبکہ 39درخواستیں جن میں مختلف شہریوں کو فراڈ ، دھوکہ دہی ، امانت میں خیانت سمیت دیگر الزامات کے تحت نامزد کیا گیا ہے ان پر انکوائری کی جار ہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.