بگ بیش:میلبورن سٹارز کی پرتھ سکارچرز کو شکست، فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 22 جنوری 2016 22:26

بگ بیش:میلبورن سٹارز کی پرتھ سکارچرز کو شکست، فائنل میں پہنچ گئی

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)بگ بیش کے دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جو 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔ میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

پرتھ سکارچرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں7وکٹوں پر صرف 139رنز بنا سکی۔

ایڈم ووجز نے 52اور کلنگر نے 44رنز بنائے۔وورل نے 3کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں میلبورن سٹارز نے ہدف 3وکٹوں پر 18.1اوورز میں حاصل کر لیا۔کیون پیٹرسن نے 62اور سٹوئنز نے44رنز بنائے۔پیٹرسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اب 24جنوری کو میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔