درسگاہوں پر حملے ہمارے مستقبل کے خلاف جنگ ہے،احسن اقبال

مسلمانوں کے زوال کی وجہ علم اور سائنس کے میدان میں پستی ہے ، سانحہ چارسدہ کے شہیدوں کے لہو سے قوم میں نیا ولولہ پیدا ہوا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے، وزیراعظم نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے، سانحہ چارسدہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2016 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے درسگاہوں پر حملے ہمارے مستقبل کے خلاف جنگ ہے - مسلمانوں کے زوال کی وجہ علم اور سائنس کے میدان میں پستی ہے - سانحہ چارسدہ کے شہیدوں کے لہو سے قوم میں نیا ولولہ پیدا ہوا ہے - پاکستان کے نوجوان کو بزدلانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا - علم کے فروغ اور ترقی کا مشن پوری قوت سے آگے بڑھے گا - ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے - وزیراعظم نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے - احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار سانحہ چارسدہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے زخمیوں کی عیادت کیپروفیسر احسن اقبال نے زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہاوفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج کی بہتر یں سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی. دریں اثناء وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اے این پی کے رہنما حاجی غلام بلور سے ان کے گھر پر ان کی اہلیہ کی وفات پر تعز یت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی.