شام کے شہر دیرالزور پر فضائی حملہ، 30 شہری ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 22:28

شام کے شہر دیرالزور پر فضائی حملہ، 30 شہری ہلاک
دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) شام کے شہر دیرالزور پر فضائی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شام کے شہر دیرالزور میں بڑا فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں خوفناک تباہی ہوئی ہے جس کی نیتجے میں 30 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ اتحادی افواج کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اتحادی افواج میں سے کس ملک کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :