کراچی، ذوالفقار علی بھٹو نے سامراج اور سرمایہ داروں کے خلاف پارٹی بنائی تھی ،سینیٹر تاج حیدر

جمعہ 22 جنوری 2016 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سامراج اور سرمایہ داروں کے خلاف پارٹی بنائی تھی ،پاک چائنہ تعلقات میں سب سے بڑا کردار ذوالفقار علی بھٹو کا ہے ۔وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لئے خدمات کے موضوع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پینل ڈسکشن سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر فہمیدہ ریاض، انیس ہارون، بیگم شہناز وزیر علی، ڈاکٹر ایس ایم قریشی نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لئے بے شمار خدمات ہیں ،انہوں نے نظام کی تبدیلی اور غریبوں کے لئے پارٹی بنائی تھی،انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا تھا ادارے بنائے اور ملک میں ریفامز لے کر آئے تھے۔

(جاری ہے)

تاج حیدر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1971ء میں بکھرے ہوئے ملک کو اکٹھا کیا تھا ،93 ہزار فوجیوں کو واپس لائے تھے ،انہوں نے نئے کلچر انسٹی ٹیوٹ بنائے ،میڈیکل یونیورسٹرز قائم کی ،شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاک چائنہ تعلقات میں اہم کردار ادا کیا تھا تو انہیں دھمکیاں مل رہی تھی جس پر بعد میں عمل بھی ہوا۔مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈارئنگ روم سے باہر نکالا تھااورایک عوامی پارٹی بنائی اور غریبوں کی آواز بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :