دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:21

دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈکے معروف اداکار ون ڈیزل کی نئی فلم ’ٹرپل ایکس، دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں آنیوالے نئے راستے کیلئے کافی نروس ہوں تاہم خود پر فخر بھی ہے۔ دپیکا نے کہا کہ مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ میں اس فلم میں اپنی قومیت کے باعث کاسٹ کی گئی ہوں، مجھے امید ہے میں اس فلم میں اچھی اداکاری کرونگی اور لوگ اسے سنیماء جا کر دیکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :