پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہیں، تفریح ، ہنسی مذاق کے مواقع فراہم کرنا صدقہ جاریہ ہے، بشری انصاری

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:21

پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہیں، تفریح ، ہنسی مذاق کے مواقع فراہم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستانی اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہیں، ان کو تفریح اور ہنسی مذاق کے مواقع فراہم کرنا بھی صدقہ جاریہ ہے، سینئر اداکار جونیئر فنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بشری انصاری نے کہا کہ میں نے زیادہ تر کامیڈی رول ادا کئے ہیں جو کہ بہت مشکل ہوتے ہیں کیونکہ کامیڈی میں لوگوں کو ہنسانا اور انکو ذہنی تفریح فراہم کرنا مقصد ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مجھے کامیڈی اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر میں نے کامیڈی کے علاوہ بھی ایسے سنجیدہ کردار ادا کئے ہیں جنہوں نے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھی لائے مگر مجھے رونے کی بجائے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔