بالی ووڈ ایکشن فلم ’گھائل ونس اگین ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:24

بالی ووڈ ایکشن فلم ’گھائل ونس اگین ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ مووی گھائل ونس اگین کا ٹریلر جاری کردیا گیا، سنی دیول اور سوہا علی خان فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے۔90کی سپر ہٹ فلم گھائل کا سیکوئل ایکشن سے بھرپور ہوگا۔

(جاری ہے)

ایکشن مووی کی کہانی 4نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے، جن کے ہاتھ شہر کی نامی گرامی شخصیات کیخلاف کرپشن اور مرڈر کے ٹھوس ثبوت لگ جاتے ہیں۔بااثر حکمران ان چار نوجوانوں کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں اور انہیں نشانہ بناتے ہیں تاہم ایک بار پھر کرپٹ افراد کا سامنا کرنے اجے مہرا میدان میں آجاتا ہے۔ دلیر اور بہادر اجے مہرا کا کردار سنی دیول کررہے ہیں۔ فلم 5فروری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :