انوشکا شرما نے ’سلطان‘ کیلئے عکس بندی شروع کردی

سلطان کی عکس بندی میں حصہ لینے پر بہت پرجوش ہوں،ٹوئٹ

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:26

انوشکا شرما نے ’سلطان‘ کیلئے عکس بندی شروع کردی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نئی فلم ’سلطان‘ کیلئے عکس بندی شروع کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے فلم سلطان کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے بارے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھی ، لیکن اب انوشکا شرماکو اس کیلئے منتخب کیا گیا ہے اور انہوں نے فلم کی عکسبندی بھی شروع کردی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو ٹوئٹ کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کہا کہ سلطان کی عکس بندی میں حصہ لینے پر بہت پرجوش ہوں۔مذکورہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائیگی۔