فرحان اختر اور ادھونا اختر کا 15 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:26

فرحان اختر اور ادھونا اختر کا 15 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا اختر نے اپنی 15 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شادی سے قبل فرحان اختر اور ادھونا کی دوستی تین سال تک رہی جس کے بعد 2000 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے، ان کی دو بیٹیاں شکیا اوراکیرا ہیں۔ ماضی میں دونوں کو ہمیشہ آن سکرین ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہی دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرحان اختر نے ایک شو میں اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کسی بھی شادی کی کامیابی کیلئے دو لوگوں میں دوستی کا رشتہ ہونا بے حد ضروری ہے، ادھونا میری بیوی ہونے کیساتھ میری بہت اچھی دوست بھی ہے اور میں انہیں اپنا ہر راز بتا سکتا ہو۔ دونوں شخصیات میں علیحدگی کی افواہیں میڈیا میں کئی عرصے سے گردش کر رہی تھی تاہم اس بات کو تقویت ایک تقریب میں فرحان اختر کیساتھ ان کی اہلیہ کی عدم شرکت کے باعث ملی۔