ارجنٹائن : ماہرین حیوانات کا سب سے بڑے ڈائنا سور کی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:49

ارجنٹائن : ماہرین حیوانات کا سب سے بڑے ڈائنا سور کی باقیات دریافت کرنے ..

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)ارجنٹائن میں ماہرین حیوانات نے اب تک کے سب سے بڑے ڈائناسور کی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین حیوانات کا کہنا ہے کہ حال ہی میں دریافت ہونے والی ڈائناسور کی باقیات سے یہ پتا چلتا ہے کہ دنیا پر چلنے والی وہ سب سے بڑی مخلوق تھی۔سائنس دانوں نے یہ بات اس جاندار کی ہڈیوں کی بنیاد پر کہی ہے، سائنس دانوں کے مطابق ا سکی کی لمبائی 28 میٹر تک جبکہ اس کا وزن ساٹھ ٹن تک رہا ہوگا ، ڈائناسور کی یہ نسل 8 کروڑ60 لاکھ سال قبل پائی جاتی تھی۔