2014 ء میں امریکی نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا۔ امریکی فضائیہ کا اعتراف

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:49

2014 ء میں امریکی نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا۔ امریکی فضائیہ کا ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) امریکی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 ء میں اس کے ایک نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ کولوراڈو میں واقع ایئرفورس کے میزاِئل ونگ بیس میں چند پائلٹس کی غلطی کے سبب ایک نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 17 مئی 2014 ء میں پیش آیا تھا، تاہم اس کے نتیجے میں عوام کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئیں، تاہم معاملہ حساس ہونے کے سبب اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔

متعلقہ عنوان :