تیر اندازی کے قومی کھلاڑی سجاد انور ہمت، حوصلے، جوان جذبے اور وطن سے محبت کی زندہ مثال بن گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:52

تیر اندازی کے قومی کھلاڑی سجاد انور ہمت، حوصلے، جوان جذبے اور وطن سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)پاکستان آرمی کے سجاد انور نے وطن کی محبت میں اپنی ٹانگ کٹوا دی لیکن تیر اندازی میں ملک کا نام روشن کرنے کا عزم کم نہ ہو سکا۔تیر اندازی کے قومی کھلاڑی سجاد انور ہمت، حوصلے، جوان جذبے اور وطن سے محبت کی زندہ مثال ہیں۔ 2011 ء میں اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے پاکستان آرمی کے آپریشن کے دوران ان کی دائیں ٹانگ کٹ گئی۔

(جاری ہے)

وہ مصنوعی ٹانگ کے ساتھ آرچری میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔سجاد انور پاکستان آرمی کی جانب سے ساؤتھ ایشیاء اور عالمی سطح پر آرچری کے ملٹری مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن کی خاطر دوسری ٹانگ بھی کٹ جائے تو یہ گھاٹے کا سودا ہر گز نہیں۔نیشنل آرچری چیمپئین شپ میں پاکستان آرمی کے سجاد انور نے انفرادی مقابلوں میں پہلی جبکہ ٹیم ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔