سونا 100 روپے اضافے سے 45 ہزار 150 روپے تولہ ہوگیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:00

سونا 100 روپے اضافے سے 45 ہزار 150 روپے تولہ ہوگیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)عالمی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے سونے کی قیمتوں کے اثرات پاکستانی کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑتے نظر آرہے ہیں، ملک بھر میں فی تولہ سونا ایک سو روپے اضافے سے پینتالیس ہزار ایک سو پچاس روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک سو روپے اضافے سے پینتالیس ہزار ایک سو پچاس روپے پر جاپہنچی، جبکہ دس گرام سونا بھی چھیاسی روپے اضافے کے ساتھ اڑتیس ہزار سات سو روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا گیارہ سو ننانوے ڈالر پر موجود ہے۔