گلگت کی خوبصورت وادی نلتر میں اسکینگ چیمپئن شپ کا آغاز

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:02

گلگت کی خوبصورت وادی نلتر میں اسکینگ چیمپئن شپ کا آغاز

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) گلگت میں سیاحتی مقام وادی نلتر میں سعدیہ خان چلڈرن سکی چیمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کے مقابلوں میں چھپن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے نواح میں واقع سیاحتی مقام وادی نلتر خوبصورتی میں اپنی مثال نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

برف سے ڈھکی اس وادی میں سکی چیمپین شپ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغا ہو گیا۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے میں سعدیہ خان چلڈرن سکی چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ تھے۔سعدیہ خان چلڈرن سکی چیمپین شپ میں مجموعی طور پر سات ٹیموں کے چھپن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ میں کھلاڑی کرس کراس، سنیک لانگ جمپنگ سمیت دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے۔