شاہد آفریدی نے مستقبل میں کمنٹیٹر بننے کا اعلان کرکے وسیم اکرم اور رمیز راجہ کیلئے الرٹ جاری کردیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:03

شاہد آفریدی نے مستقبل میں کمنٹیٹر بننے کا اعلان کرکے وسیم اکرم اور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)کپتان آفریدی سے وسیم اکرم اور رمیز راجا کو خطرہ لا حق ہوگیا ہے،بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنے ارادوں کا اظہار کردیا ہے۔کرکٹ میں اپنے شاندار کیرئیر کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے جوہر دکھانے کے بعد شاہد خان آفریدی اس کھیل سے جڑے ایک اور اہم شعبے میں طبعہ آزمائی کرنے والے ہیں۔

وہ شعبہ ہے کمنٹری کا۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے کھیل پر تبصرہ کرنے والا شاید کوئی کمنٹریٹر ہو جسے شاہد آفریدی پر بات کرنے میں مزہ نہ آتا ہو،ہرفن مولا ،ہر دل عزیز آفریدی پر کیمرہ جاتے ہی احساس اور جذبات لفظوں میں ڈھلنے لگتے ہیں۔لیکن اب آفریدی خود کمنٹری کے میدان میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں یعنی رمیز راجہ اور وسیم اکرم ہوجائیں تیار،انٹرنیشنل کمنٹری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا ایک اور امیدوار میدان میں آرہا ہے ۔