نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز میں شکست منصوبہ بندی کا فقدان تھا،محمدآصف

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:03

نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز میں شکست منصوبہ بندی کا فقدان تھا،محمدآصف

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز میں شکست کی وجہ منصوبہ بندی کا فقدان تھا۔ مین بولرز کی موجودگی میں بھی کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی۔

(جاری ہے)

حیدر آباد میں قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی وجہ منصوبہ بندی کا فقدان تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی پچز میں موجود باونس کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلنا چاہئے تھا، جبکہ میچ میں بھی کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی، تاہم مین بولرز کی موجودگی میں ایک سو چھیانوے رنز بن گئے۔فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا تھا کہ اب ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ نیوزی لینڈ کی وکٹوں اور کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری کرنا چاہیئے۔