امریکا کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:09

امریکا کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ..

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سویٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن، وزیراعظم محمد نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی حالیہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق امریکی نائب صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت اور بہتر دوطرفہ تعلقات کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا اور اسے علاقائی استحکام کیلئے ایک اہم ستون قرار دیا۔ وائیٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی نائب صدر نے دونوں ملکوں میں حالہ دہشتگرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور علاقائی امن کیلئے دونوں رہنماؤں کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ بیان کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :