کیلیفورنیا میں موٹے افراد کو وزن کم کرنے کی مد میں نقد انعادم دینے کا انوکھا پروگرام

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:14

کیلیفورنیا میں موٹے افراد کو وزن کم کرنے کی مد میں نقد انعادم دینے کا ..

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء ) کیلیفورنیا کی بلدیہ نے ایک انوکھا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ہر سال کم وقت میں وزن گھٹانے والے افراد کو نقد رقم بطور انعام دی جائے گی۔اس پروگرام کا نام ”کیش فارچنکرز“ رکھا گیا ہے جس میں شامل ہونے کی فیس 25 ڈالر ہے اور 12 ہفتوں کے درمیان ایک پاوٴنڈ وزن بڑھنے پر ایک ڈالر کا جرمانہ کیا جاتا ہے جب کہ اس کے علاوہ شرکا ہفتہ وار کلاسوں اور ورزش کے پروگراموں میں بھی حصہ لیتے ہیں، کلاسوں میں انہیں صحت بخش اور کم کیلوری والے پکوان بھی سکھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے ڈائریکٹر کے مطابق وزن گھٹانے میں سب ایک دوسرے کو تحریک دیتے ہیں اور ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔اس شہر میں طالب علم بھی تیزی سے موٹے ہورہے ہیں اور اس طرح کے پروگرام ان کا وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور ایک طالبعلم دوسرے کو ترغیب دے کر وزن کم کرنے کی جانب راغب کرتا ہے۔ شرکا میں موجود ایک خاتون 261 پونڈ وزنی تھیں جنہوں نے کامیابی سے 100 پونڈ وزن کم کیا۔ پروگرام کے تحت پہلے مقابلے میں شرکا کو 4 کے گروپ میں رکھا گیا اور 12 ہفتوں میں سب سے زیادہ وزن گھٹانے والی ٹیم کو 3500 ڈالر کی رقم دی گئی۔