بالی وُڈ فلمسٹار سدھارت ملہوترا پاکستان آئیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 12:17

بالی وُڈ فلمسٹار سدھارت ملہوترا پاکستان آئیں‌گے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو نہ صرف عام عوام بلکہ سیلیبریٹیز بھی متواتر استعمال کرتے ہوئے اپنے پیاروں اور دوست احباب کے ساتھ رابطوں میں رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اداکاروں اور گلو کاروں کے پرستار ان کی وال یا ان کے پیغامات دیکھ کر ہی اندازہ کر لیتے ہیں کہ آج کل ان کی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔

ایسا ہی ہوا جب پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سرحد پار اپنے دوست بالی وُڈ اداکار سدھارت ملہوترا سے ان کا حال احوال طلب کیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سدھارت ملہوترا نے علی ظفر کو بتاہا کہ وہ آج کل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ جس پر علی ظفر نے انہیں ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے سدھارت ملہوترا کو پاکستان آنے اور لاہور کی سیر کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے کھانے کھلانے کی بھی پیشکش کی جسے بالی وڈ اداکار نے فوراً ہی قبول کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور ٹریڈ مٍل پر بھاگتے ہوئے کہا میں اپنی بھوک بڑحھا ہوں ایسے ہی بھاگتے بھاگتے لاہور آجاؤں گا۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں تمہارا منتظر ہوں ایسے ہی بھاگتے ہوئے آ جا۔ واضح رہے کہ متعدد بالی وڈ ستار لاہور آ چکے ہیں جس کے بعد سدھارت ملہوترا نے بھی پاکستان آنے اور لاہور کے چٹ پٹے کھانے کھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، دونوں فنکاروں کی گفت و شنید دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سدھارت ملہوترا جلد ہی پاکستان آئیں گے جو کہ پاکستان میں موجود ان کے پرستاروں کے لیے نہایت اچھی خبر ہے۔

متعلقہ عنوان :