سکول لائف میں شرارتی اور جھگڑالو طالب علم تھا،رنویر سنگھ

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:17

سکول لائف میں شرارتی اور جھگڑالو طالب علم تھا،رنویر سنگھ

ممبئی ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ سکول لائف میں شرارتی اور جھگڑالو طالبعلم تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا انکشاف اداکار نے سکول کے ایک ایونٹ میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ وہ سکول لائف میں جھگڑالو اور بہت ہی شرارتی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے ایک اچھا انسان بنانے میں بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ سکول کے مشہور گروپ میں بہترین پرفارمر تھے اور یہی تجربہ عملی زندگی میں میرے لئے مددگار ثابت ہوا۔اس موقع پر اداکار نے اپنی ٹی شرٹ بھی اتاری اور اس پر درج پیغام طالبعلموں کے ساتھ شیئر کیا۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم”بے فکری“ ہے۔